سندھ حکومت کی انتخابات کیلئے تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی


 کراچی:  سندھ حکومت نے عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔

دوران ملاقات ڈاکٹر محمد فخر عالم نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے الیکشن کے ُپرامن انعقاد کیلئے تمام تیاریاں کی گئی ہیں، انتخابات کیلئے سکیورٹی اور ٹرانسپورٹ پلان بھی تیار کرلیا گیا۔

چیف سیکرٹری سندھ نے صوبائی الیکشن کمشنر کو یقین دہانی کرائی کہ شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

اس موقع پر الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2024 کیلئے تمام ضروری تیاری کر لی ہے۔

0/Post a Comment/Comments