سندھ کو خوشحال کرنا ہے تو پیپلزپارٹی سے جان چھڑانی ہوگی: خواجہ اظہار الحسن


 کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ سندھ کو خوشحال کرنا ہے تو پیپلزپارٹی سے جان چھڑانی ہوگی۔

خواجہ اظہارالحسن نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس ملک کو ساڑھے تین سال میں مزید تباہ کردیا، پیپلزپارٹی سے مذاکرات کر لیں کوئی تکلیف نہیں ہوتی، مسلم لیگ ن سے مذاکرات کر لئے انہیں تکلیف ہو رہی ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ مردم شماری کیخلاف صرف اور صرف ایم کیو ایم نے آواز اٹھائی، حلقہ بندیوں کے معاملے پر صرف ہم نے آواز بلند کی، ہماری کوششوں سے 53 یوسیز کا اضافہ ہوا، جماعت اسلامی کا ناصر حسین شاہ سے ہونے والا معاہدہ آج تک خفیہ کیوں ہے؟

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ ہمارے سندھی بھائی بھلے ان لوگوں کو ووٹ دیں لیکن دیکھیں ضرور انہوں نے کیا کیا ہے؟

0/Post a Comment/Comments