تین بار وزیراعظم بننے والے کو 7سال بعد انصاف ملا ہے : جاوید لطیف


 لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہےکہ تین بار وزیراعظم بننے والے کو 7سال بعد انصاف ملا، 8 فروری کو عوام اپنی عدالت میں نواز شریف کے حق میں فیصلہ دیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نوازشریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، سی پیک دینے کی وجہ سے پاکستان میں خوشحالی آئی، سی پیک دینے کی وجہ سے نواز شریف تاحیات نااہل ہوئے، بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر انہیں تاحیات نااہل کردیا گیا ،دنیا میں ایسا قانون نہیں، اب جا کر 7سال بعد انصاف دیکھنے کو ملا۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ نا انصافی کریں تو پھر ملک کس طرح ترقی کرے گا، طاقتوروں اور انصاف دینے والے نے مل کر ملک کو اس حال تک پہنچایا، ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف کس کی خواہش پر عدالتی قتل کا فیصلہ سنایا گیا۔

0/Post a Comment/Comments