سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس 66 ہزار کی سطح عبور کر گیا


 کراچی:  سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 1436 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 66 ہزار 155 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 37 پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 283 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 12 پیسے پر بند ہوا تھا۔

 

0/Post a Comment/Comments