سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم، ہنڈرڈ انڈیکس 62 ہزار کی حد عبور کر گیا


 کراچی:  سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

ہنڈرڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار 62 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 941 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 62 ہزار 632 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 61 ہزار 691 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

0/Post a Comment/Comments