ریکارڈ گراوٹ کے بعد سٹاک مارکیٹ میں دوبارہ تیزی، 61 ہزار کی حد بحال


 کراچی:  بڑی مندی کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے روز بھی بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 61 ہزار 583 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ادھر انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

کاروبار کے دوران انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 20 پیسے پر بند ہوا تھا۔
 

0/Post a Comment/Comments