جلاؤ گھیراؤ مقدمات: مسرت جمشید چیمہ کی 5 روزہ حفاظتی ضمانت منظور


 لاہور:  لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں مسرت جمشید کی 5 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مقدمات میں شامل تفتیش ہونا چاہتی ہوں، الیکشن کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کروانی ہے، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی۔

مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے درخواست منظور کرتے ہوئے مسرت جمشید چیمہ کی پانچ روز کی حفاظت منظور کر لی۔

0/Post a Comment/Comments