شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے


 لاہور:  پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف دو روزہ دورے پر آج کراچی جائیں گے۔

دوسری جانب لاہور سے جاری کردہ بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ عام انتخابات 2024ء کے لیے منشور تیار کر رہی ہے، عوام نتیجہ خیز منشور کی تیاری میں ہماری مدد کریں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ منشور میں بنیادی مسائل کی نشاندہی اور ان کاقابل عمل حل تجویز کرنا ہے، عوام ایسی تجاویز دیں، جو پاکستان کو آگے لے جانے میں ہماری مدد گار بنیں۔ 

0/Post a Comment/Comments