پرتھ ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم فالو آن کا شکار، پہلی اننگز میں 271 رنز بنا کر آؤٹ


 پرتھ:  پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے 487 رنز کے جواب میں پاکستان نے تیسرے روز 6 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنا لئے۔

اس وقت سعود شکیل 16 گیندوں پر 12 اور سلمان علی آغا 9 گیندوں پر 4 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔

گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔

دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پرتھ ٹیسٹ کے پہلے روز آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے شاندار اور جارحانہ اننگ کھیلی، انہوں نے 211 گیندوں پر 164 رنز بنائے اور اس اننگ میں 4 چھکے اور 16چوکے شامل تھے۔

اس کے علاوہ عثمان خواجہ نے 41، مارنوس لبوشین 16، اسٹیو اسمتھ 31 اور ٹریوس ہیڈ 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

پہلے روز پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی،فہیم اشرف اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کیخلاف میچ کیلئے پیٹ کمنز کی قیادت میں نیتھن لائن، جوش ہیزل ووڈ، ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، سٹیو سمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، ایلکس کیری اور مچل سٹارک پر مشتمل ٹیم میدان میں اتری ہے۔

دوسری جانب قومی ٹیم میں کپتان شان مسعود، امام الحق، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور شاہین آفریدی شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں عامر جمال اور خرم شہزاد نے ڈیبیو کیا ہے۔

 

0/Post a Comment/Comments