فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں ٹی 20 لیگ کیلئے کینٹربری کیساتھ معاہدہ


 کرائسٹ چرچ: ( پاکستانی ویمن کرکٹر فاطمہ ثناء کا نیوزی لینڈ میں ٹی 20 لیگ کیلئے معاہدہ ہو گیا۔

فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء قومی ٹیم کے ساتھ دورہ نیوزی لینڈ پر تھیں۔

فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 لیگ کھیلنا میرے لیے اچھا موقع ہے، میں اپنی ٹیم کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے کی کوشش کروں گی۔

واضح رہے کہ قومی فاسٹ باؤلر فاطمہ ثناء اس سے قبل سی پی ایل بھی کھیل چکی ہیں۔

0/Post a Comment/Comments