نگران وزیراعظم کا نیپال میں زلزلے سے ہونیوالے جانی ومالی نقصان پرافسوس کا اظہار


 اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نیپال میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے، پاکستان نیپال کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ نیپال میں رات گئے آنیوالے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 100 سے زائد افرادہلاک ہوچکے ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔

0/Post a Comment/Comments