چیف جسٹس سپریم کورٹ کو دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ


 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے حکومت کی جانب سے دی گئی شاہانہ گاڑیاں نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ 2020 میں خریدی گئی 61 ملین کی مرسڈیز بینز کی نیلامی ہوگی، پنجاب حکومت کی فراہم کی گئی بلٹ پروف لینڈ کروزر بھی نیلام کی جائے گی۔

خط کے مطابق آئینی عہدوں کیلئے لگژری گاڑیاں درآمد کرنا مناسب نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دونوں گاڑیاں استعمال نہیں کیں، گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم پبلک ٹرانسپورٹ پر خرچ کی جائے۔

0/Post a Comment/Comments