ورلڈ کپ: افغانستان اور نیدرلینڈز میں آج جوڑ پڑے گا


 لکھنؤ:  بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے 34 ویں میچ میں آج افغانستان اور نیدر لینڈز میں جوڑ پڑے گا۔

افغانستان اور نیدر لینڈز کی ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 6، 6 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے افغانستان 3 میں فاتح رہی جبکہ 3 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، نیدرلینڈز 6 میں سے صرف 2 میچوں میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی اور 4 میں شکست کھانا پڑی۔

پوائنٹس ٹیبل پر افغان ٹیم 6 پوائنٹس کیساتھ چھٹے نمبر جبکہ نیدرلینڈز کی ٹیم 4 پوائنٹس کیساتھ 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

0/Post a Comment/Comments