سارہ انعام قتل کیس کا مرکزی ملزم کلاشنکوف برآمدگی کیس میں بری


 بنوں:  بنوں کے علاقے بکا خیل میں سکیورٹی قافلے پر خود کش حملے میں 2 افراد شہید اور 3 اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملہ آور کی شناخت افغان شہری کے طور پر ہوئی جس کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی کے حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا ہے کہ خود کش حملے میں 2 معصوم شہری شہید ہوئے اور تین فوجی اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی اور دہشتگرد کو ختم کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے، پاکستانی سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

0/Post a Comment/Comments