وزیراعلیٰ کا تھانہ شیراکوٹ کا دورہ، بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کی رہائی کا حکم


 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے تھانہ شیراکوٹ کا دورہ کیا اور بغیر لائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کی رہائی کا حکم دیا۔

دورے کے دوران محسن نقوی نے تھانے میں بند نوجوانوں سے ان کے کیسز کے بارے میں دریافت کیا، جس پر نوجوانوں نے بتایا کہ ہمیں بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر گرفتار کیا گیا۔

محسن نقوی نے بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے والے 11 نوجوانوں کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا، وزیراعلیٰ نے پولیس کو نوجوانوں کے والدین سے بیان حلفی لینے کی بھی ہدایت کی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا جا رہا ہے، آپ پہلے لائسنس بنائیں، پھر موٹر سائیکل چلائیں۔

رہا ہونے والے 11 نوجوانوں نے وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

0/Post a Comment/Comments