نگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اعظم خان انتقال کر گئے


 پشاور: خیبرپختونخوا کے نگران وزیراعلیٰ اعظم خان انتقال کر گئے ہیں، انہوں نے 21 جنوری 2023ء کو عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

طبی عملے کے مطابق اعظم خان کی طبیعت تشویشناک تھی جس پر انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا، اعظم خان کو مختلف قسم کی بیماریوں کا سامنا تھا جن میں بخار اور ڈائریا کی بھی شامل تھا، ناساز طبیعت کے باعث انہوں نے گزشتہ روز صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔

نگران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان کی نماز جنازہ آج ساڑھے 3 بجے چارسدہ کے علاقے پڑانگ میں ادا کی جائے گی۔

اعظم خان نے پشاور یونیورسٹی سے قانون کی تعلیم حاصل کی، وہ ایک ریٹائرڈ بیوروکریٹ تھے جنہوں نے 21 جنوری 2023ء کو بطور نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عہدے کا حلف اٹھایا۔

اعظم خان نے ستمبر 1990ء سے جولائی 1993ء تک چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کے فرائض سر انجام دیے، انہوں نے 24 اکتوبر 2007ء سے یکم اپریل 2008ء تک بطور وزیر خزانہ خیبرپختونخوا خدمات سر انجام دیں۔

اعظم خان جنوری 1997ء سے 6 جون 2007ء تک یو این ڈی پی کے پروگرام تخفیف غربت کے ایڈوائزر بھی رہے جبکہ وہ 2018ء کے نگران سیٹ اپ میں وفاقی وزیر داخلہ بھی تھے۔

0/Post a Comment/Comments