ورلڈکپ: افغانستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف آدھی سے زائد ٹیم پویلین لوٹ گئی

 



احمد آباد: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 42 ویں میچ میں افغانستان کی جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم میگا ایونٹ میں پہلے کی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے تاہم افغانستان کو ٹاپ فور میں جگہ بنانے کیلئے آج کا میچ بڑے مارجن سے جیتنا ہوگا۔

میگا ایونٹ میں دونوں ٹیموں نے اب تک 8، 8 میچز کھیلے ہیں، جنوبی افریقہ نے 6 میں کامیابی حاصل کی اور صرف 2 میں ناکام رہی اور پوائنٹس ٹیبل پر 12 پوائنٹس کیساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔

اسی طرح افغانستان نے بھی اپنے 8 میچز کھیل رکھے ہیں جن میں سے 4 اپنے نام کیے اور 4 میں ہی اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ٹیم کے ٹوٹل 8 پوائنٹس ہیں۔ 

0/Post a Comment/Comments