نوازشریف کا ملک بھر میں پارٹی کو مکمل طور پر منظم کرنے کا فیصلہ


 لاہور:  قائد مسلم لیگ ن نوازشریف نے ملک بھر میں پارٹی کو مکمل طور پر منظم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے سردار ایاز صادق کو پارٹی کو منظم کرنے کی ذمہ داری سونپ دی ہے، سابق سپیکر قومی اسبملی کو پارٹی کے پرانے ساتھی اور روٹھے ارکان کو بھی ماننے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

سردار ایاز صادق نے قائد کی ہدایت پر چاروں صوبوں میں رابطوں کا آغاز کر دیا، ایاز صادق نے ابتدائی دورہ بلوچستان کیا اور صوبائی قیادت کو منظم ہونے کی ہدایت کی۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق جلد پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا کے دورے بھی کریں گے۔

0/Post a Comment/Comments