سہیل تنویر جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر


 لاہور:  پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کرکٹر سہیل تنویر کو قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا۔

پی سی بی کے مطابق سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ یہ تقرری ان کے لیے اعزاز ہے جس کے لیے وہ پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہیں، یہ ایک بہت اہم ذمہ داری ہے اور وہ اس چیلنج کے لیے تیار ہیں۔

سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ ہماری پہلی ذمہ داری انڈر 19 ایشیا کپ اور انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے مضبوط ٹیم کی تشکیل ہے۔

یاد رہے کہ سہیل تنویر نے 2007 میں اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 2 ٹیسٹ، 62 ون ڈے انٹرنیشنل اور 57 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر130 وکٹیں حاصل کیں اور 612 رنز سکور کیے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments