اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ بندی کا آخری روز، توسیع کیلئے مذاکرات


 

غزہ :  اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ جنگ بندی کا آج آخری روز ہے، حماس نے مزید یرغمالیوں کی رہائی کے بعدجھڑپوں میں وقفے میں توسیع کے لیے رضامندی کا اظہار کیا ہے ۔

رپورٹ کے مطابق اب یہ دیکھا جائے گا کہ کیا کل منگل کی صبح اس 4 روزہ جنگ بندی کے اختتام سے پہلے اس میں مزید توسیع کی جائے گی یا نہیں، ذرائع نے بتایا کہ حماس نے ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ اس جنگ بندی کو 2 سے 4 روز تک آگے بڑھانے کے لیے تیار ہیں۔

حماس کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ حماس کا خیال ہے کہ فی الوقت 20 سے 40 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی یقینی دہانی ممکن ہے۔

جنگ بندی کے معاہدے کے تحت حماس کے زیر حراست 50 یرغمالیوں کو 150 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 4 روز میں رہا کیا جانا تھا، اگر ہر اضافی دن کم از کم 10 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا جائے تو اس میں توسیع ہوسکتی ہے۔


0/Post a Comment/Comments