یہ مارچ فلسطین کے لوگوں کے لیے ہمت کا پیغام ہے کہ ہم آپکے ساتھ ہیں چاہتے ہیں وہ دن آئے جب ظالم کو سزا ملے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق


 اسلام آباد؛

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نےسلام آبادمیں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بچے بچیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

آج کا یہ مارچ فلسطین کے لوگوں کے لیے ہمت کا پیغام ہے ہم فلسطین کو پیغام دے رہے ہیں کہ ہم آپکے ساتھ ہیں چاہتے ہیں وہ دن آئے جب ظالم کو سزا ملے،

آج پورا فلسطین قبرستان بن گیا ہے،آج فکسطین میں مائیں اپنے بچوں کو دفنا رہی ہیں،ترکی کی عوام بھی اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف کھڑا ہے،یہ اجتماع مسجد اقصی پر قبضہ کرنے والے ظالموں کے خلاف کھڑے ہیں   فلسطین کے معاملے پر پوری دنیا ایک پیج پر ہے،سراج الحق نے مزید کہا کہ آج اسلام آباد کے بچوں ریلی فلسطین کے بچوں کے لیے حوالہ ہے،ہماری آواز فلسطین کے عوام کے ساتھ ہے،آج اسرائیل کی وجہ سے غزہ قبرستان بن چکا ہے،ہم چاہتے ہیں قاتلوں اور ظالموں کو اس دنیا میں سزا ملے،یہ اجتماع ظالموں کے لیے موت کا پیغام ہے،آج ساری دنیا کی انسانیت غزہ کے لوگوں کے لیے کھڑی ہے ،آج فلسطین میں مائیں اپنے بچوں کو دفنا رہی ہیں،ترکی کی عوام بھی اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف کھڑا ہے،یہ اجتماع مسجد اقصی پر قبضہ کرنے والے ظالموں کے خلاف کھڑے ہیں فلسطین کے معاملے پر پوری دنیا ایک پیج پر ہے،

افسوس مسلمان حکمرانوں پر ہے،پوری دنیا غزہ کے ساتھ ہے ہمارے حکمران بزدلی کی تصویر بنے ہوئے ہیں،اسرائیل سے پوچھتا ہوں آپکو کس نے یہ حق دیا ہے کہ دوسروں کی زمین تسیم کریں،اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے،اسرائیل کے فلسطین کے گھروں کاروبار کو تقسیم کیا، صدر وزیراعظم کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ پاکستان کی پالیسی کو تںدیل کرے، اب تک فلسطین میں 13 ہزار لوگ شہید ہو چکے ہیں،ہمارا خیال تھا غزہ کے لیے سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا، اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے،فلسطین ایک ولولہ بن گیا ہے، پوری دنیا تماشہ دیکھ رہی ہےعالمی ادارہ فلسطین کے معاملے پر کچھ نہیں کر رہا،مسلمان کے حکمرانوں کو تاریخ معاف نہیں کرے گی اگر آپ نے فلسطین کا ساتھ نا دیا،فروری کے بارے میں تو آپ مطمئن ہیں کہ اقتدار ملے مزید کرپشن کر لی فلسطین کی بات پہ اندھا گونگا بہرا بن جاتا ہے،ہم نے تعلیمی اداروں میں ایک اور ڈاکثر عبد القدیر پیدا کرنا ہے، اسرائیل کو سزا ملے گی فلسطین آزاد ہو گا،: او آئی سی اسرائیل کو دہشت گرد قرار دینے کے لئے اجلاس بلائے،چار دن کے لئے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا،یہ جنگ بندی اسرائیل کی ہار اور فلسطین کی جیت ہے،

0/Post a Comment/Comments