غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع


 غزہ : اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی میں مزید ایک روز کی توسیع کردی گئی ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو جاری رکھنے اور فریم ورک کی شرائط کے تحت ثالثوں کی کوششوں کی روشنی میں جنگ میں وقفہ جاری رہے گا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے بھی غزہ میں جنگ بندی کی تصدیق کردی گئی ہے ۔

6 روزہ عارضی جنگ بندی آج جمعرات کی صبح ختم ہورہی تھی ، یرغمالیوں کے ایک آخری گروپ کو درجنوں فلسطینی قیدیوں کے بدلے رات گئے غزہ سے رہا کیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اسرائیلی کابینہ کا اجلاس جنگ بندی میں توسیع سے متعلق فیصلہ کیے بغیر ختم ہو گیا تھا۔

0/Post a Comment/Comments