غزہ میں جنگ بندی: چین کی سعودیہ سمیت مسلم ممالک کے وزراء کو تعاون کی یقین دہانی


 بیجنگ:چین میں ہونیوالی سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک کے وزرا کی بیٹھک میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ مشرق وسطیٰ میں امن بحالی کیلئے چین نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروادی ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب اور دیگر اسلامی ممالک کے وزرا کے وفد نے پیر کے روز چین کے دارالحکومت بیجنگ کا دورہ کیا جہاں وزرا نے اہم ملاقات کی ، اس بیٹھک کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت رکوانے اور علاقے میں انسانی امداد کی بحالی کیلئے دوروں کا پہلا قدم قرار دیا گیا ہے، اس دوران وزرا نے غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے عرب اور مسلم ممالک کے وزرا کے وفد کو بتایا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی میں مدد کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

0/Post a Comment/Comments