سائفر کیس: چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی


 اسلام آباد:  چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے سائفر کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ سائفر کیس سابق وزیر اعظم کے خلاف سیاسی مقدمات کی ایک کڑی ہے، ٹرائل کورٹ یہ سمجھنے میں ناکام رہی ہے۔

سابق وزیراعظم نے درخواست میں مزید کہا ہے کہ درخواست ضمانت آئین کے آرٹیکل 185 کے تحت دائر کی گئی ہے، اس مقدمے میں وزارت داخلہ کے ماتحت ایف آئی اے کی بدنیتی صاف ظاہر ہے، سائفر اور فارن فنڈنگ مقدمات ایف آئی اے کی بدنیتی کو صاف ظاہر کرتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ ملزم کو مقدمے میں ضمانت پر رہا کیا جائے۔ 

0/Post a Comment/Comments