ورلڈکپ: انگلینڈ کا نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ


 

پونے: آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 40 ویں میچ میں انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں دونوں ٹیمیں اپنے 7، 7 میچز کھیل چکی ہیں جن میں انگلینڈ کی ٹیم صرف ایک میں ہی جیت سکی اور 6 میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسی طرح نیدرلینڈ کی ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں 7 میچز کھیل چکی ہے جن میں سے صرف 2 میں کامیاب ہوئی اور 5 میں اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔ 

0/Post a Comment/Comments