لاہور سب سے زیادہ مرتبہ دنیا کا آلودہ ترین رہنے والا شہر بن گیا


 لاہور: بات روایتی دعوؤں سے آگے نہ بڑھ سکی، سموگ نے پوری مضبوطی کے ساتھ لاہور میں پنجے گاڑ لئے، لاہور سب سے زیادہ مرتبہ دنیا کا آلودہ ترین رہنے والا شہر بن گیا۔

یہاں یہ عالم ہے کہ لاہور میں اوسط ایئرکوالٹی انڈیکس کا 400 کی سطح سے تجاوز کر جانا معمول بن چکا ہے، اب بظاہر یوں محسوس ہو رہا ہے کہ حالات میں جلد سدھار آنے والا نہیں ہے جس کی وجوہات بہت واضح ہیں۔

شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں جس کے باعث ہر سال گاڑیوں اور موٹربائیکس کی تعداد میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے، لاہور کا دیہی علاقہ تقریباً ختم ہو چکا ہے تو ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے ماحولیاتی اثرات کو مدنظر نہ رکھا جانا الگ سے ستم ڈھا رہا ہے۔

سموگ جیسی آفت پر قابو پانے کیلئےاب تو جیسے حکومت کے پاس تعلیمی اداروں میں چھٹی کر دینا یا پھر مارکیٹوں کی بندش جیسے اقدامات ہی باقی رہ گئے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments