قومی باکسر عثمان وزیر کی ورلڈ رینکنگ فائٹ آج بنکاک میں ہوگی


 بنکاک: یوتھ ورلڈ چیمپئن پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی ورلڈ رینکنگ فائٹ آج تھائی حریف سے بنکاک میں ہوگی۔

فائٹ کے دوران پاکستانی باکسرکوسپورٹ کرنے تھائی لینڈمیں تعینات پاکستانی سفیر یاسر حسین بھی موجود ہونگے، گلگت بلتستان سےتعلق رکھنے والے عثمان وزیراپنی انٹرنیشنل فائٹ کی کامیابی کے لئے پرامید ہیں۔

عثمان وزیر نے کہا کہ انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کی بھرپور تیاری کی ہے، پوری امید ہے کہ بین الاقوامی سطح پرناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہوں گا، اس اہم فائٹ میں میری کامیابی کے لئے قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔ 

0/Post a Comment/Comments