پی ایس ایل 9: افتخار سلطانز کا حصہ بن گئے، روسو کی گلیڈی ایٹرز میں واپسی


 لاہور:  پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن کے ڈرافٹ سے قبل ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے ساتھ کھلاڑیوں کا تبادلہ کرتے ہوئے افتخار احمد کی جگہ رائلی روسو کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔

افتخار احمد نے اس حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ میں ملتان سلطانز کی فرنچائز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، ملتان کے لوگوں کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے کیونکہ کھیل کے لیے ان کا جوش و خروش لاثانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان سلطانز ایک مضبوط ٹیم کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے اور گزشتہ تین سیزن کے دوران ان کا ریکارڈ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے، اب میرا مقصد اپنی ٹیم کو پی ایس ایل کی ٹرافی جتوانا ہے۔

0/Post a Comment/Comments