90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی


 اسلام آباد:  90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت آج پھر سپریم کورٹ میں ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بار، پی ٹی آئی سمیت دیگر نے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے اور 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کیلئے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

پی ٹی آئی نے ترمیم شدہ درخواست سپریم کورٹ میں جمع کروا دی۔

سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کیا تھا، کیس کی گزشتہ سماعت 23 اکتوبر کو ہوئی تھی۔

0/Post a Comment/Comments