بلاول بھٹو اور آصف زرداری آج 4 روزہ دورے پرکوئٹہ پہنچیں گے


 کوئٹہ : پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری آج چار روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زرداری کل پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے ، آصف علی زرداری یکم دسمبر کو ہائی کورٹ بار روم میں بھی وکلاء سےخطاب کریں گے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں دو دسمبر کو میڈیا سے گفتگو بھی شیڈول ہے ۔
 

0/Post a Comment/Comments