سینیٹ اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا، متعدد بلز پیش کیے جائیں گے


 اسلام آباد:  سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے ہو گا جس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

گارڈیئنز اینڈ وارڈ ترمیمی بل اور موٹر وہیکل ترمیمی بل بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں جبکہ کنٹرول ہیومن ٹریفکنگ اور انسٹیٹیوٹ سائنس ترمیمی بلز بھی منظوری کیلئے پیش کیے جائیں گے۔

گندم کی سپلائی میں کمی اور قومی ایئر لائن کی صورتحال پر تحاریک ایجنڈے میں شامل ہیں جبکہ گرتی پاکستانی کرنسی اور ڈالر کی کمی بارے تحریک بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ 

0/Post a Comment/Comments