خیبر میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی: 3 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 4 جوان شہید


 خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں  3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں سکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں  3 دہشت گرد ہلاک اور  3 زخمی ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت 4 جوان شہید ہوئے جبکہ دیگر شہدا میں نائیک خوش دل خان، نائیک رفیق خان  ہ لانس نائیک عبدالقادر شامل

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر کا تعلق اسلام آباد سے تھا، چاروں سکیورٹی فورسز اہلکاروں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر نے آپریشن کی قیادت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن کیا جا رہا ہے، سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کےلیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں

0/Post a Comment/Comments