پاک فوج کے 2 ریٹائرڈ افسران کا کورٹ مارشل، بغاوت کا جرم ثابت


 راولپنڈی:  پاک فوج نے 2 ریٹائرڈ افسران کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزا سنا دی اور رینک بھی ضبط کر لئے گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ میجر ریٹائرڈ عادل فاروق راجہ کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی جبکہ کیپٹن ریٹائرڈ حیدر رضا مہدی کو 12 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں ریٹائرڈ افسران کو فوجی اہلکاروں کو بغاوت پر اکسانے کے جرم اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت سزا سنائی گئی، عدالت نے 7 اور 9 اکتوبر 2023 کو دونوں ریٹائرڈ افسران کو سزائیں سنائیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزاکے تحت 21 نومبر 2023 سے دونوں ریٹائرڈ افسران کے رینک ضبط کر لئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سزا پانے والے پاک فوج کے دونوں ریٹائرڈ افسران اپنے سوشل میڈیا بیانات اور وی لاگز میں پاک آرمی اور اعلیٰ افسران کے خلاف انتہائی نازیبا زبان استعمال کیا کرتے تھے۔

0/Post a Comment/Comments