ورلڈکپ 2023: ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان، کوئی پاکستانی شامل نہیں


 لاہور:  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) کی جانب سے ٹیم آف دی ٹورنامنٹ ورلڈکپ 2023 کا اعلان کر دیا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 6 بھارتی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں کپتان روہت شرما، سابق کپتان ویرات کوہلی، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجہ ، جسپریت بمراہ اور محمد شامی شامل ہیں۔

ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں 2 آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل، ایڈم زیمپا، ایک کیوی کھلاڑی ڈیرل مچل، ایک سری لنکن کھلاڑی دلشان مدوشنکا اور جنوبی افریقہ کے کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک بھی شامل ہیں۔

0/Post a Comment/Comments