اے ٹی سی : شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی


 اسلام آباد: انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی رخصت کے باعث شاہ محمود قریشی کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کے خلاف احتجاج کرنے پر تھانہ کھنہ میں درج 2 مقدمات کی سماعت ہوئی، شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری اے ٹی سی میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 24 اکتوبر تک ملتوی کی گئی۔

عدالت نے آج دونوں مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی درخواستِ ضمانت پر دلائل طلب کئے تھے۔

0/Post a Comment/Comments