نوازشریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں: چودھری شجاعت


 

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کی واپسی کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ اس وقت ملک کو قومی یکجہتی اور مفاہمت کی اشد ضرورت ہے، میاں نوازشریف کو معیشت کی بحالی، بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے سخت محنت کرنا پڑے گی، پاکستان کے عوام کو نوازشریف سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا استعمال کیا جائے، ملک کو انتقامی سیاست نہیں بلکہ مضبوط معیشت، لوگوں کو ریلیف اور قومی مفادات کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

0/Post a Comment/Comments