چنیوٹ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گئے

 

چنیوٹ: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہو گئے

چنیوٹ:  چنیوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

چنیوٹ میں متعدد ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس نے ملزموں کا تعاقب شروع کیا تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، ہلاک ملزم مختلف وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزم سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کر لیا، مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔

0/Post a Comment/Comments