نیو یارک میں جاری دی نیب شو کی کامیابی کا دسرا روز اختتام پزیر ، براڈ کاسٹ پروڈکس کی کی تخلیق نے شرکاء کے دل جیت لیے

 نیو یارک میں جاری دی نیب شو کی کامیابی کا دسرا روز اختتام پزیر ، براڈ کاسٹ پروڈکس کی کی تخلیق نے شرکاء کے دل جیت لیے 








نیو یارک میں جاری دی نیب شو کی کامیابی کا دسرا روز اختتام پزیر ، براڈ کاسٹ پروڈکس کی کی تخلیق نے شرکاء کے دل جیت لیے 
نیو یارک (ثاقب سلیم قریشی )
 نیب شو دو ہزار تیئیس ۔۔ امریکہ کے شہر نیو یارک میں زور شور سے جاری ہے، دو روزہ عالمی نمائش میں 155 ممالک پر مشتمل 58 میڈیا سے وابستہ سرمایہ کاروں نے نشریات کے لیے جدید آلات کو نمائش کے پیش کیا۔
نیب شو دو ہزار تیئیس میڈیا انڈسٹری میں ایک نئے ویزن  اور مستقبل کی بہترین حکمت عملی پر تیار کیا گیا ۔ جس کا انعقاد نینشل براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن نے 24-26 اکتوبر کو Javits Centre کنونشن سینٹر میں منعقد کیا۔
جہاں ہزاروں کنٹینٹ اکانومی پروفیشنلز  نے نیٹ ورکنگ ایونٹس کے  ذریعے نئی ٹو مارکیٹ ٹیک اور  جدید ٹولز کے ساتھ نیب شو میں چار چاند لگا دیئے ۔ نیب شو کی تاریخ میں پچپن معروف کمپنیوں  نے  نیویارک میں پہلی بار  نیب شو نمائش کی
براڈ کاسٹ سے متعلق جدید آلات و ٹیکنالوجی کی نمائش نے شرکاء کی توجہ مرکوز کیے رکھی اس موقع پر نمائش کنندگان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی وقت کی ضرورت ہے اور مستقبل میں اس کے بہترین اثرات مرتب ہونگے۔
عالمی براڈ کاسٹ پروڈکشن و تکنیکی ماہر سرمایہ کاروں نے نیب شو 2023 میں شرکاء کے دل جیت لیے، مختلیف ڈیمو  دیتے ہوئے براڈ کاسٹ پروڈکس کی بہترین عکاسی کی، ماہر فوٹو گرافرز نے خوبصورت ماڈلز کے ساتھ بہترین عکس بندی کرتے ہوئے تھری ڈی، دو ڈی اور ایمینٹیڈ بیک گرائونڈ کی لائیو شوٹنک کرتے ہوئے اپنے پروڈکس سے شرکاء کی داد وصول کی ۔
نیب شو 2023 جہاں تیزی سے داد وصول کررہا ہے وہیں جدید ٹیکنالوجی و آلات سے وابستہ سرمایہ کاروں نے ، میڈیا انڈسٹری سے اپنے پروڈکس کے آرڈر لینا شروع کردیے، نمائش میں شرکاء و صنعت سے منسلک سرمایہ کاروں کو لائیو ڈیمو بھی دئیے گئے جہاں ٹیلی وژن پر کروما کٹ کے ذریے اسٹوڈیو میں مصنوعی کریکٹر کی اینکرز کے ساتھ گفتگو اور چہل قدمی بھی نمائش میں توجہ کا مرکز رہی ۔ 
دوسری جانب نیب شو کی انتظامیہ نے پریس میڈیا کو مختلف اوقات میں بریفنگ دیتے ہوئے نیب شو کی کامیابی اور اسکے وژن پر تفصیلی بریفنگ دی۔۔سوال جواب کے سیشن میں نینشل براڈ کاسٹ ایسوسی ایشن نے آئندہ کی حکمت عملی بھی وضع کی۔

0/Post a Comment/Comments