غزہ پراسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں 704 فلسطینی شہید،تعداد 5800 ہوگئی


 غزہ : غزہ لہو لہو ہے، صیہونی فورسز کے وحشیانہ حملے جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ اور گردونواح میں 324 حملوں میں 704 معصوم فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا جس کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 5 ہزار800 ہوگئی ہے ۔

غزہ میں صورتحال دن بدن ابتر ہونے لگی، صیہونی فورسز غزہ کا نام و نشان مٹانے کے درپے ہیں، اسرائیلی فوج نہتے اور مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم ڈھانے میں مصروف ہیں، صیہونی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 2300 بچے بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 18ہزارتک پہنچ گئی ہے ۔ 

اسرائیلی فضائیہ کی جانب سےغزہ کے الشاتی کیمپ پر رات گئے بمباری کی گئی جس میں 182 بچوں اور درجنوں خواتین سمیت 436 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔

0/Post a Comment/Comments