آسٹریلوی اوپنرز کا لاٹھی چارج، کینگروز کے بغیر کسی نقصان کے 180 رنز مکمل


 بنگلورو:آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے 18 ویں میچ میں آسٹریلیا کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلورو کے چنا سوامی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی جس کے بعد آسٹریلیا کی جانب سے اننگز کا آغاز مچل مارش اور ڈیوڈ وارنر نے کیا۔

اوپننگ بیٹسمینوں نے آسٹریلیا کو ایک اچھا آغاز فراہم کیا اور بغیر کسی نقصان کے 180 رنز کی پارٹنر شپ قائم کر لی ہے۔

دونوں ٹیمیں بھارت کے شہر بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ سٹیڈیم میں آمنے سامنے ہیں جبکہ میچ سے قبل قومی ٹیم نے اپنی خامیوں کو دور کرنے کیلئے بھرپور پریکٹس کی۔


آج کے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آؤٹ آف فارم نائب کپتان شاداب خان کو آرام دیکر لیگ سپنر اسامہ میر کو سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments