ایشیا کپ: پاکستان اور بھارتی کھلاڑیوں کی پریکٹس سیشن میں خوش گپیاں

 

ایشیا کپ: پاکستان اور بھارتی کھلاڑیوں کی پریکٹس سیشن میں خوش گپیاں

پالی کیلے: ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان اور بھارتی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں خوش گپیاں لگائیں۔

پالی کیلے کرکٹ سٹیڈیم میں پریکتس سیشن کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی، حارث روف اور شاداب خان سے بات چیت کرتے نظر آئے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے بابر اعظم اور امام الحق سے گفتگو کی جبکہ بھارتی بولر محمد سراج بھی قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کے ساتھ بات چیت کرتے رہے۔

شاہین آفریدی اور ویرات کوہلی کے مصافحہ کرنے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایشیاء کپ کے پہلے مرحلے میں پاک بھارت ٹاکرا کل پالی کیلے میں ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجکر تیس منٹ پر شروع ہوگا۔ 

0/Post a Comment/Comments

before post content

after post