ہندو برادری کی حمایت میں جیکب آباد میں احتجاجی مظاہرہ، کچے میں فوجی آپریشن کا مطالبہ

 

ہندو برادری کی حمایت میں جیکب آباد میں احتجاجی مظاہرہ، کچے میں فوجی آپریشن کا مطالبہ

جیکب آباد:  جیکب آباد میں ہندو برداری کے کشمور میں ہونے والے دھرنے کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے ڈی سی چوک پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال سے عوام پریشان ہیں، ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود پریا کماری کا کوئی پتہ نہیں ملا۔

مظاہرین نے حکومت سے کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف فوجی آپریشن کرنے اور کندھ کوٹ سے اغوا ہونے والے تمام مغویوں کو جلد بازیاب کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

0/Post a Comment/Comments