کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

 

کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

دبئی : پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر بن گئے۔

سعودی پروفیشنل لیگ میں کرسٹیانو رونالڈو نے الحزم کے خلاف کیریئر کا 850 واں گول کرکے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

الراس میں کھیلے گئے میچ میں کھیل کے 33ویں منٹ میں عبدالرحمن غریب نے میچ کا پہلا گول کیا ، عبد الله الخيبري ، اتاویو اور سادیومانے نے بھی النصر کے لئے گول کیا۔

کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم النصر نے الحزم کو ایک مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی۔

کرسٹیانو رونالڈو کے بعد سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز لیونل میسی کے پاس ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں اب تک 818 گولز کیے ہیں ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کرسٹیانو رونالڈو نے فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے کھلاڑی بننے کا بھی اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔


0/Post a Comment/Comments

before post content

after post