اناج معاہدہ: روسی صدر پیوٹن ترک ہم منصب سے ملاقات کریں گے
ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کو اس وقت یوکرین کے ساتھ ترکیہ اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں کیے گئے اناج کے معاہدے کو بحال کرنے کے عالمی دباؤ کا سامنا ہے جس پر انھوں نے اپنے ترک ہم منصب سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن پیر کو ترک صدر طیب اردگان سے بحیرہ اسود کے سیاحتی مقام سوچی میں ملاقات کریں گے۔
اس حوالے سے روسی صدر دفتر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ ترک صدر نے اس سے قبل بھی یوکرین کے ساتھ دنیا بھر کو اناج کی محفوظ ترسیل کے معاہدے برقرار رکھنے کے لیے روسی صدر پر کافی زور دیا تھا اور اب بھی یہ معاملہ دونوں رہنماؤں کے درمیان زیر بحث آئے گا۔
یاد رہے کہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے جمعے کے روز ماسکو میں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والی متوقع ملاقات کو حتمی شکل دی گئی تھی۔
ایک تبصرہ شائع کریں