اشیاء کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ روکنے کیلئے کوہالہ اور منگلا پل پر چیک پوسٹیں قائم

 

اشیاء کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ روکنے کیلئے کوہالہ اور منگلا پل پر چیک پوسٹیں قائم

مظفر آباد:  ایف بی آر نے اشیاء کی غیر قانونی نقل و حمل اور سمگلنگ روکنگ کیلئے کوہالہ اور منگلہ پل پر چیک پوسٹیں قائم کردی گئیں۔

ایف بی آر کے مطابق مظفرآباد کے راستے کوہالہ پل پر قائم ہونے والی چیک پوسٹوں کو دو موبائل ٹیموں کی سہولت ہوگی، کوہالہ پل چیک پوسٹ کا دائرہ اختیار مری ایکسپریس وے، جی ٹی روڈ اور بھوربن روڈ سے بارہ کہو تک مقرر کردیا۔

ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق میرپور کو پنجاب سے ملانے والی منگلا روڈ پر ناکودار چیک پوسٹ قائم کردی گئی ہے، ناکودار چیک پوسٹ کا دائرہ اختیار منگلا روڈ، دینہ بائی پاس، جی ٹی روڈ جہلم اور کلر سیداں کی طرف دھان گلی تک ہوگا، ناکودار چیک پوسٹ کو ایک موبائل ٹیم کی بھی خدمات حاصل ہونگی۔

0/Post a Comment/Comments