متحدہ رہنما مصطفیٰ کمال کے بیان پر نگران وزیراعلیٰ سندھ کا ردِ عمل بھی آگیا
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کا متحدہ رہنما مصطفیٰ کمال کے بیان پر رد عمل سامنے آگیا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی وزیر یونس ڈھاگا کے قلمدان کی تبدیلی انتظامی معاملہ ہے، نگران حکومت مکمل طور پر غیر سیاسی و غیر جانبدار ہے۔
وزیراعلیٰ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جسٹس (ر) مقبول باقر ایک باوقار اور بیباک جج رہے ہیں، ان کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق جوڑنا مناسب نہیں۔
ایک تبصرہ شائع کریں