غریبوں کی خدمت کیلئے زندگی وقف کرنے والی مدر ٹریسا کی آج برسی منائی جائے گی
لاہور: غریبوں اور بے کسوں کی خدمت کیلئے اپنی زندگی وقف کرنے والی مدر ٹریسا کو دنیا سے بچھڑے 26 برس بیت گئے، آج دنیا بھر میں مدر ٹریسا کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے مختلف تقاریب منعقد کی جائیں گی۔
تفصیلات کے مطابق انسانیت کی روشن شمع مدر ٹریسا آج بھی دلوں میں زندہ ہیں، مدر ٹریسا البانیہ میں 26 اگست 1910ء میں پیدا ہوئیں، ان کا حقیقی نام ایگنس گونژیا بوجاژیو تھا، 18 سال کی عمر میں انہوں نے مذہبی تربیت بھارت کے شہر دارجیلنگ میں حاصل کی، 1937 میں انہوں نے چرچ سے وابستگی اختیار کرتے ہوئے ٹریسا کا نام اپنا لیا۔
مدرٹریسا کی خدمت نا صرف بھارت تک محدود تھی بلکہ دنیا کے کئی حصوں تک پھیل گئی تھی، ان کی خدمات کے اعتراف میں 1979ء میں امن کے نوبل انعام سے بھی نوازا گیا، مدر ٹریسا نے مسلسل کام جاری رکھا لیکن 1990 میں بگڑتی صحت نے ان کی کارکردگی کو متاثر کرنا شروع کر دیا، اس کے باوجود وہ خدمات انجام دیتی رہیں لیکن 5 ستمبر 1997 کو زندگی نے ساتھ چھوڑ دیا۔
ایک تبصرہ شائع کریں