پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے طاہر اقبال چودھری کیخلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج
وہاڑی: پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے طاہر اقبال چودھری کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
سابق ایم این اے طاہر اقبال چودھری کے خلاف سرکاری سکیموں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے اور رقم خورد برد کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا۔
واضح رہے کہ طاہر اقبال چودھری (حلقہ این اے 164، وہاڑی) 27 نومبر 2017 کو ن لیگ سے الگ ہو کر مئی 2018 میں پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔
ایک تبصرہ شائع کریں