چشمہ کینال پر کام کرنے والی ہیوی مشینری کو شرپسندوں نے آگ لگا دی، کروڑوں کا نقصان

 

چشمہ کینال پر کام کرنے والی ہیوی مشینری کو شرپسندوں نے آگ لگا دی، کروڑوں کا نقصان

تونسہ شریف: تحصیل پروآ کھیارے والی پل کے قریب چشمہ کینال پر کام کرنے والی ہیوی مشینری کو نامعلوم شرپسندوں نے آگ لگا دی۔

نامعلوم شرپسند آگ لگانے کے ساتھ ساتھ مشینری کے ٹائروں پر دیدہ دلیری سے فائرنگ بھی کرتے رہے، چشمہ کینال پر جاری کام بند کر دیا گیا، علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا، مشینری کو آگ لگانے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔

چشمہ کینال پر کام کرنے والے ٹھیکدار کو کئی دنوں سے شرپسند عناصر کی جانب سے تھریڈ تھا، 14اگست 2022ء کو تحصیل تونسہ شریف میں کوہ سلیمان سے رود کوہی کے آنے والے سیلابی ریلے نے پورے علاقے میں تباہی مچادی تھی، سیلابی پانی سے چشمہ رائٹ بینک کنال اکثرجگہوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی تھی، نہر پر کام جاری تھا کہ شرپسندوں نے مشینری کو آگ لگا کر کام میں رکاوٹ پیدا کردی۔

کسانوں نے کہا کہ فوری طور پر کام مکمل نہ ہوا اور چشمہ نہر سے پانی جاری نہ کیا گیا تو تحصیل پروآ اور تحصیل تونسہ شریف میں قحط سالی کا خطرہ بڑھ جائے گا اور ہماری معاشی حالت بھی تباہ ہوجائے گی۔

0/Post a Comment/Comments