پاک افغان بارڈر پر ایف سی فرنٹیئر کور نارتھ نے بھی یوم دفاع پاکستان منایا
طور خم: ملک بھر کی طرح پاک افغان بارڈ پر ایف سی فرنٹیئر کور نارتھ کے جوانوں نے بھی یوم دفاع و شہداء ملی جوش و جذبے سے منایا۔
طویل سرحد کی حفاظت پر مامور جوانوں نے وطن عزیز کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا اور 6 ستمبر دن کے حوالے سے قرآن خوانی کے بعد شہیدوں کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔
وطن کی حفاظت پر مامور دن رات جاگنے والے جوانوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا گھر ہے، اس کے دفاع کے لئے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں، قوم آپس میں اتفاق اور محبت سے رہے۔
جوانوں کا کہنا تھا کہ ہم نہ باہر سے کسی کو اندر آنے کی اجازت دیں گے اور ملک کے اندر جو شر پسند عناصر ہیں ان کو بھی مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ کرنل محمد زین العابدین کا کہنا تھا کہ جوانوں کے لئے وطن کا دفاع سب سے مقدم ہے، پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کبھی اپنے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہوں گے۔
ایک تبصرہ شائع کریں